13 نومبر، 2026، 11:04 PM

ایران کی جوابی کارروائی خطہ اور مقبوضہ علاقوں تک محدود نہیں ہوگی، سپاہ پاسداران

ایران کی جوابی کارروائی خطہ اور مقبوضہ علاقوں تک محدود نہیں ہوگی، سپاہ پاسداران

جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایران کی جوابی کارروائیاں، خطے اور مقبوضہ فلسطین تک محدود نہیں ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے خلاف فیصلہ کن اور دردناک حملوں کے لیے پہلے سے زیادہ تیاری اور وسیع تر وسائل کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی نئی جارحیت کا ایران کا جواب صرف خطے اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس سے آگے تک پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران نے اپنی بھرپور طاقت، عزم اور تیاری کے ساتھ مؤثر اور دردناک کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

جنرل مصطفیٰ ایزدی نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ایران مکمل تیاری، اعلیٰ ترین سطح کی آمادگی اور زیادہ وسائل کے ساتھ دشمن کے خلاف کارروائیوں کے لیے تیار ہے اور کسی نئی جارحیت کا جواب خطے سے باہر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے حزب اللہ کے مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مجاہدین پر فخر ہے جنہوں نے عاشورائی جذبے کے ساتھ صہیونی حکومت کی طاقت کے خلاف جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم حزب اللہ کے مجاہدین اور لبنان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی حمایت و پشت پناہی جاری رکھے گی۔

جنرل مصطفیٰ ایزدی نے امید ظاہر کی کہ لبنانی عوام اسی راستے پر گامزن رہیں گے جس کی نشاندہی عظیم رہنما اور ممتاز عالم دین شہید سید حسن نصراللہ نے اپنے خون سے کی تھی۔

News ID 1942832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha